حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی قیمت بڑھادی، حالات خرابی کا سب اعتراف کررہےہیں ذمہ داری کوئی قبول نہیں لے رہا: سراج الحق
لاہور: امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کاکہنا ہےکہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی قیمت بڑھادی۔
سراج الحق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالات خرابی کا سب اعتراف کررہےہیں ذمہ داری کوئی قبول نہیں لے رہا۔انہوں نے کہاکہ خبردیکھی کہ وفاقی حکومت نےپٹرول فی لٹر8روپے سستاکردیا، ساتھ ہی خبرپڑھی کہ گیس کی قیمت میں20فیصداضافہ کردیاگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کےچہروں سےمسکراہٹیں غائب،خوف وبےیقینی ہے، چاروں طرف تباہی و بربادی ہے۔ صدر، وزیر اعظم سےپولیس تک سب حالات خرابی کااعتراف کررہےہیں، ذمہ داری کوئی بھی قبول کرنےکوتیارنہیں ہے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ افغان کرنسی پاکستان سے3گنازیادہ مضبوط ہے۔ بنگلادیش،نیپال،بھوٹان،سری لنکا،انڈیا سب ترقی یافتہ ہیں، کیاہماری معیشت ٹھیک اور امن وامان صورتحال بہترہورہی ہے؟۔
تبصرے بند ہیں.