میانوالی:کنڈل پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، اس حملے میں ایک اہلکار شہید ، دو دہشت گرد مارے گئے ۔ میانوالی میں کنڈل کے مقام پر پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو دہشتگرد مارے گئے۔
آئی جی پنجاب عثمان انور کے مطابق دس سے بارہ دہشتگردوں نے کنڈل کے مقام پر پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا، چھت پر تعینات اہلکار کی جوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس چوکی پر دو اطراف سے حملہ کیا گیا تھا پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کنڈل پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔عثمان انور کے مطابق حملے میں پولیس کانسٹیبل ہارون خان بھی دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
تبصرے بند ہیں.