لندن : قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کا پاکستان واپسی سے قبل عمرے کی ادائیگی کےلیے سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا سعودی عرب میں قیام چار سے پانچ روز ہوگا۔ عمرے کی ادائیگی کے بعد نواز شریف دبئی پہنچیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ دبئی میں دو روزہ قیام کے دوران نواز شریف کی متعدد ملاقاتیں طے ہیں جس کے بعد وہ 21 اکتوبر کو دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔
تبصرے بند ہیں.