ایشین گیمز میں بڑی کامیابی، پاکستانی خاتون شوٹر نے برانز میڈل جیت لیا

77

 

ہانگزو: ایشین گیمز میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

 

چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز میں پاکستان نے خواتین کے ایئر پسٹل شوٹنگ مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا۔

 

قومی شوٹر کشمالہ طلعت نے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلوں میں میڈل حاصل کیا۔

 

کشمالہ کا اسکور 218.2 رہا جبکہ ایونٹ میں پہلی 2 پوزیشنز بھارتی پلیئرز کے نام رہیں۔

تبصرے بند ہیں.