اسلام آباد: معروف قانون دان اور پی پی پی رہنما اعتزاز احسن کاکہنا ہےکہ میاں نواز شریف کو ایئر پورٹ سے ہی جیل لے جائیں گے۔
معروف قانون دان اعتزاز احسن نے نیو نیوز کے پروگرام نیوز ٹاک میں دعوی کیاکہ بڑے میاں صاحب کو ایئر پورٹ سے ہی جیل لے جائیں گے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نوازشریف مجرم ہیں او رجیل سے لندن بھاگے ہیں، ابھی ضمانت کا امکان نہیں ہے۔
اعتزاز نے مزید کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کا اٹک جیل میں رہنا قانون کے خلاف تھا، نئے چیف جسٹس مضبوط اعصاب کے مالک ہیں۔
انہوں نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل ہونے کے بارےمیں کہاکہ میں نے اپنی رائے اور نقطہ نظردیا ہے ، میری رائے ٹھوس ہے۔ انہوں نے سی ای سی میٹنگ میں جانے کے بارے میں کہاکہ میری صحت اجازت دے گی توضرور جائوں گا۔
تبصرے بند ہیں.