توانائی کے شعبے میں روس سے دوسری بڑی خریداری ،پاکستان کو ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی کی پہلی کھیپ موصول

110

اسلام آباد : توانائی کے شعبے میں روس سے دوسری بڑی خریداری ہوئی ہے۔ پاکستان کو ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی ہے۔

 

اسلام آباد میں روسی سفارت خانے نے کہا ہے کہ پاکستان کو روس سے ایل پی جی کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی ہے، جو کہ توانائی کے شعبے میں اس کی روس سے دوسری بڑی خریداری ہے۔سفارت خانے کا کہنا ہے کہ یہ کھیپ ایران کے راستے پاکستان پہنچی ہے جو کہ رواں برس کے آغاز میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت پاکستان کو روسی خام تیل کی پہلی ترسیل موصول ہونے کے بعد آئی ہے۔

 

رواں برس جنوری میں ایک روسی وفد معاہدے کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں بات چیت کے لیے اسلام آباد پہنچا تھا جس میں تمام تکنیکی مسائل پر گفت وشنید ہوئی تھی اور معاملات طے کئے گئے تھے ۔
دونوں فریقین کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ منظور شدہ تکنیکی امور پر اتفاق رائے کے بعد تیل اور گیس کے تجارتی لین دین کو اس طرح ترتیب دیا جائے گا کہ اس کا دونوں ممالک کے لیے باہمی اقتصادی فائدہ ہو۔پاکستان میں روسی سفارتخانے نے آج ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی کی

 

کھیپ ایران کے سرخس اسپیشل اکنامک زون کے راستے پاکستان پہنچا دی گئی ہے۔
پاکستان کی زیادہ تر بیرونی ادائیگیاں توانائی کے شعبے میں کی جانے والی درآمدات پر مشتمل ہیں اور روس سے رعایتی نرخوں پر درآمدات کچھ ریلیف کا سبب بنیں گی کیونکہ پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کے مسئلے کے ساتھ معاشی بحران کا سامنا ہے، جس کے سبب اس کے بیرونی قرضوں پر ڈیفالٹ کا خطرہ رہتا ہے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.