نئی دہلی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بچپن کویاد کرنے لگے۔ انہوں نے بچپن کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ ویرات کوہلی کی انسٹا پر ویڈیو اپ لوڈ ہوئی ہے۔
اس میں ویرات کی بچپن اور جوانی کی تصویر فلیش بیک میں دکھائی گئی ہے۔ اس بارے میں ویرات کوہلی کاکہنا ہےکہ مجھے بچپن میں چیکو کہاجاتا تھا ۔میں نے حال ہی میں ایک کمرشل کیا ہے اور اس میں میری بچپن اور جوانی کی تصویر دونوں کودکھایاگیا ہے۔
مجھے اس وجہ سے اپنے بچپن کی یاد تازہ ہوگئی تھی۔ میری بچپن کی یادیں بہت اچھی ہیں،میں انسٹا گرام کی اس ویڈیو کو یادگار کہوں گا، یہ واقعی شاہکار ویڈیو ہے۔
ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ کی تیاری کے حوالے سے کہاکہ ہماری ورلڈ کپ کے لیے تیاری بہترین ہے اور سب لڑکے محنت کررہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ بڑا ایونٹ ہے اور اس کے لیے ہم نے باقاعدہ منصوبہ بندی کی ہے اور بڑے ایونٹ کا آغاز بھی اچھے انداز میں کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.