چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا ایک بار پھر لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ

91

لاہور:الیکشن کمیشن کی جانب سے تاریخ کے اعلان کے معاملے میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کل لاہور پہنچیں گے۔

 

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کا رخ کرنے اور معمالات کو دیکھنے کے لیے یہاں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو کے دورے کے حوالے سے مقامی قیادت نے تیاریاں شروع کردی ہیں اور پنجاب کے تمام ڈویژنل صدور نے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں پنجاب میں انتخابات پارٹی امیدواروں کے ناموں پر مشاورت ہو گی۔

 

چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو مضبوط امیدواروں کی فہرست پیش کی جائے گی ۔دورہ لاہور کے دوران مختلف سیاسی رہنما پیپلز پارٹی میں شمولیت کریں گے

تبصرے بند ہیں.