میرے خیال میں مائنس ون نہیں ہوسکتا،پی پی کا بڑا صاف منشور ہے ہم الیکشن ڈیٹ اور ٹائم مانگتے ہیں: فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد :سینیئررہنماپیپلزپارٹی، فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہےکہ مائنس ون فارمولا پاکستان میں بہت دیر سے چل رہا ہے۔میرے خیال میں مائنس ون نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے
نیونیوز کے پروگرام نیوزٹاک یشفین جمال کیساتھ میں انٹرویو میں کہاکہ
ا مائنس ون فارمولا پاکستان میں بہت دیر سے چل رہا ہے۔میرے خیال میں مائنس ون نہیں ہوسکتا۔
ان کاکہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات سے یہ نہیں سمجھنا چاہیئے یہ مائنس ون کا حصہ ہے۔ہم ایسے جو جواز بنا کر اسے مائنس ون نہیں کہہ سکتے۔پی پی کا بڑا صاف منشور ہے ہم الیکشن ڈیٹ اور ٹائم مانگتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے علاوہ ہر سیاسی جماعت الیکشن سے بھاگنا چاہ رہی ہے۔پیپلز پارٹی کا ایک ہی موقف ہے کہ انتخابات کی ایک تاریخ دے دیں، الیکشن شیڈول دیں۔ہم کہتے ہیں پورے پاکستان میں جو قانون ہے وہ سندھ میں بھی ہو۔
تبصرے بند ہیں.