پاکستانی ٹیم کو ویزوں میں تاخیر کا معاملہ ،بھارتی حکومت نے کلیئرنس دیدی

70

 

اسلام آباد :ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کو ویزوں میں تاخیر کا معاملے میں بھارتی حکومت نے کلیئرنس دے دی ہے۔

 

کئی دنوں کی کشمکش اور غیر معمولی تاخیر کے بعد بلآخر بھارتی حکومت نے پاکستان ٹیم کو ویزا کے اجرا کی کلیئرنس دے دی۔

 

ذرائع کے مطابق بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں شرکت کےلیے پاکستان سکواڈ کے بھارتی ویزے منظور ہوگئے ہیں۔بھارتی حکومت سے کلیئرنس ملنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو کل تک ویزا لگے پاسپورٹس دے دیے جائیں گے۔
اس سے قبل بھارتی حکومت کی جانب سے این او سی کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ کےلیے روانگی غیر یقینی صورتحال کا شکار تھی جس پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط بھی لکھا تھا۔تاہم اب ذرائع کاکہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پیشرفت سے آگاہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو ویزے جاری کیے جارہے ہیں اور جلد سکواڈ ممبران کو پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات مل جائیں گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کو بھارت کےلیے روانہ ہوگی جہاں وہ 29 ستمبر کو حیدر آباد میں پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

تبصرے بند ہیں.