الہلال فٹبال کلب کے برازیلی سٹار نیمار کے سعودی رقص نے شائقین کے دل موہ لیے

113

 

ریاض: الہلال فٹبال کلب کے برازیلی سٹار نیمار کے سعودی رقص نے شائقین کے دل موہ لیے

 

گذشتہ روز سعودی عرب کا 93 واں قومی دن منایا گیا۔

 

 

مملکت سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن پر جشن کاسماں تھا۔سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر الحلال فٹبال کلب کے برازیلی سٹار نیمار بھی سعودی قومی لباس میں نظر آئے۔نیمار بھی سعودی عرب کے قومی لباس میں روایتی رقص کرتے ہوئے نظرآئے۔فٹبال شائقین نے ان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس کوسراہا۔

 

 

فٹبالر نیمار نے سعودی لباس ’ثوب‘ پہن رکھا تھا۔ انہوں نے جشن میں شریک لوگوں کو یوم الوطنی کی مبارک باد دی اورلوگوں سے ملاقات کی۔ پرتگالی لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو، ساڈیو مانے، مارسیلو بروزووک بھی جشن مناتے ہوئے نظر آئے۔

 

تبصرے بند ہیں.