ڈینگی کے وار جاری، 126 نئے کیسز رپورٹ

7

لاہور: پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 126 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔شہربھر میں ڈینگی 1417 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 

 

شہر میں گزشتہ روز ڈینگی سے متاثرہ 42 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں ڈینگی کے 3522 تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں 120 مریض زیر علاج ہیں جبکہ لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 42 سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔

تبصرے بند ہیں.