موغادیشو:صومالیہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر بم دھماکہ سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ صومالیہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر ٹرک بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 45 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔صومالیہ کے وسطی شہر بلدوین میں ایک چیک پوسٹ پر ٹرک بم دھماکا ہوا جس کی وجہ سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس بم حملے میں کون سا گروپ ملوث ہے اور نہ ہی کس گروپ نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔صومالی پولیس کے مطابق بارود سے بھرے ٹرک کا دھماکا وسطی قصبے کی چیک پوسٹ پر کیا گیا اور ہلاک ہونے والوں میں شہری اور فوجی اہلکار شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.