انتخابات کی تاریخ سے غیر یقینی صورتحال میں بہتری آئے گی،بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دے دی جائے: قمر زمان کائرہ

16

 

اسلام آباد :پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کاکہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ سے غیر یقینی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات کی تاریخ سے غیر یقینی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

 

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا الیکشن کرانے کا آئینی موقف ہے، جو اپنی جگہ ٹھیک ہے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دے دی جائے۔

ان کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تاریخ دے دی، عمومی طور پر غیر یقینی کی جو صورتحال ہے اس میں بہتری آئے گی۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے مزید کہا لیول پلیئنگ فیلڈ کا اس ایشو سے کوئی تعلق نہیں، وہ ایک الگ ایشو ہے۔

تبصرے بند ہیں.