پی ٹی آئی چیئرمین کے لیے ایک اور مشکل، 9 مئی کے مقدمات میں تمام ملزمان کےچالان میں بغاوت کی دفعات شامل
لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف درج 9 مئی کے مقدمات میں بغاوت کی دفعہ بھی شامل کردی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے خلاف درج 9 مئی کے مقدمات میں بغاوت کی دفعہ بھی شامل کردی گئی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن لاہور انوش مسعود کا کہنا تھاکہ چیئر مین پی ٹی آئی کےخلاف بغاوت پراکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں اور چالان جمع کرانے سے قبل پراسیکیوشن کے تمام اعتراضات دور کردیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کےچالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں ہیں اور 9مئی کے تمام مقدمات میں دفعہ 120 بی لگادی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.