الیکشن کمیشن سے درخواست ہے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، شیڈول آنے کے بعد ہی انتخابی اتحاد کی بات کی جا سکتی ہے: بلاول بھٹو

67

لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہےکہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، الیکشن شیڈول آنے کے بعد ہی انتخابی اتحاد کی بات کی جا سکتی ہے۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، الیکشن شیڈول آنے کے بعد ہی انتخابی اتحاد کی بات کی جا سکتی ہے۔

ہمیں کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا، الیکشن شیڈول آنے کے بعد ہی انتخابی اتحاد کی بات کی جا سکتی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ صرف ایک جماعت پارلیمنٹ، اقوام متحدہ اور عالمی مالیاتی فنڈ میں حقیقی نمائندگی کر سکتی ہے، پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی معاشی بحران کو سمجھا اور ماضی میں ایک سال کے اندر معاشی بحران کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔ نواز شریف کی واپسی پیپلز پارٹی کا پرانامطالبہ ہے۔ ہمیں کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا، آصف زرداری لیول پلیئنگ فیلڈ پر کام کریں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کا اہلیہ کے ساتھ حلف لینا پاور فل میسج ہے۔ ان کیلئے نیک خواہشات ہیں، عدلیہ نےعوام کے بھروسہ کو بحال کرنا ہے، آئین کے سوا کوئی پیج ہو گا تو اس پر ہم نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ کو راجہ ریاض اور راجہ ریاض کو ن لیگ مبارک ہو۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ معاشی پروگرام میں اشرافیہ کو سبسڈی دینے کے بجائے عوام کو فائدہ پہنچائیں، کھاد بنانے والے فیکٹریوں کو سبسڈی دینے کے بجائے چھوٹے کسان کو فائدہ پہنچائیں، پیپلزپارٹی کا اپنا مکان منصوبہ مکمل ہونے کے بعد 20 لاکھ افراد کو گھر ملیں گے، میں ماڈرن پاکستان بنانا چاہتا ہوں

تبصرے بند ہیں.