نیویارک: شہزادی ڈیانا کا سویٹر 1.14 ملین ڈالر(11 لاکھ ڈالر) میں نیلام ہوگیا۔ ” دی بلیک شیپ” نامی یہ سویٹر 11 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا ہے۔ ڈیانا کا یہ سویٹر اب تک سب سے مہنگے داموں فروخت ہونے والا سویٹر بھی ہے۔ اب یہ سویٹر 1,143,000 ڈالر میں نیلام ہوا ہے۔
اس سویٹر کو ’دی بلیک شیپ‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ سویٹر کی خاص بات یہ ہے کہ بہت سی سفید بھیڑوں کے درمیان ایک سیاہ بھیڑ کاڑھی گئی ہے۔ نیویارک میں نہ صرف یہ لیڈی ڈیانا کی اشیا میں سب سے زائد قیمت پر نیلام ہوا بلکہ مہنگے ترین سویٹر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں شہزادی ڈیانا کو فیشن اور سٹائل کا بہت خیال تھا بلکہ ان کا لباس اور دیگر فیشن نے دنیا بھر میں قبولیت عام کے کئی رکارڈ بھی قائم کئے تھے۔ دی بلیک شیپ کو سب سے پہلے انہوں نے ایک پولو میچ کے دوران پہنا تھا اور جب نیویارک کے مشہور نیلام گھرسودبے میں اسے پیش کیا گیا تو صرف 15 منٹ میں بولی ختم ہوگئی تھی۔
اس سے قبل ڈیانا کا سب سے قیمتی لباس 604,800 ڈالر میں نیلام ہوا تھا جو وکٹر
ایڈلسٹائن کمپنی کا بنایا ہوا ایک گاؤن تھا۔ یہ لباس 1989 میں تیار کردہ عنابی مخملی گاؤن اور ایک سکرٹ پر مشتمل تھا۔ بتایاجاتا ہے کہ یہ سویٹر زیادہ سے زیادہ 80 ہزار ڈالر میں فروخت ہوسکتا تھا لیکن یہ غیرمعمولی ہوش ربا قیمت پر فروخت ہوا ہے۔
تبصرے بند ہیں.