سعودی آرکسٹرا فنکار  نیویارک کنسرٹ میں پرفارم کریں گے

71

ریاض: سعودی آرکسٹرا فنکار نیویارک کنسرٹ میں پرفارم کریں گے ۔ میٹرو پولیٹن اوپرا ہائوس  لنکنز  سکوائر میں  کنسرٹ  منعقد کیاگیا ہے۔ اس میں سعودی پرفارمر آرکسٹرا پر فن کا مظاہرہ کریں گے۔

 

 

نیشنل آرکسٹرا اینڈ کوئر (این او سی) اور سعودی پرفارمنگ آرٹس بینڈ کے 80 موسیقار، امریکی جاز بینڈ، ڈیزی گلیسپی کے ساتھ  کنسرٹ میں سعودی دھنوں کا جادو جگائیں گے۔

 

 

اس میں سعودی لوک گانے اور میڈلے بھی ہوگا۔میٹروپولیٹن اوپیرا ہاؤس میں ہونے والا کنسرٹ پیرس اور امریکی ریاست نیو میکسیکو میں پرفارمنس کے بعد تیسرا بڑا شو ہوگا۔ اس کا مقصد دنیا کو سعودی موسیقی کی انواع اور فنون لطیفہ سے متعارف کرانا ہے۔

تبصرے بند ہیں.