مجھے پیپلز پارٹی سے کون نکال سکتا ہے؟،سی ای سی اجلاس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے لیکن مصروفیت کی وجہ سے شرکت نہیں کروں گا: لطیف کھوسہ

64

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ماہر قانون لطیف کھوسہ کا کہنا ہے پارٹی کی جانب سے کوئی شوکاز نہیں ملا، مجھے جماعت سے کون نکال سکتا ہے۔

 

واضح رہےکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے اور ان سے 7 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ماہر قانون لطیف کھوسہ نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ

 

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے لیکن سپریم کورٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔

تبصرے بند ہیں.