پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ کی علاج کیلئے  درخواست منظور 

47

لاہور:  انسداد دہشت گردی  عدالت نے سابق گورنر پنجاب  عمر سرفراز چیمہ کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی  درخواست منظور کر لی۔  پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی کینسر کے علاج کی اجازت دے دی گئی۔

انسداد ہشت گردی عدالت میں وکلانے عمر سرفراز چیمہ  کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے درخواست پر سماعت کی۔

 

دوران سماعت سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے وکلا نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ کمر کی تکلیف سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں، وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہیں ان کو ویل چیئر پر عدالت میں پیش  کیا  جاتا ہے۔  عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے علاج کے لیے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کے وکلا کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں علاج کے لیے  ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے درخواست میں سروسز ہسپتال میں کینسر کے ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی  تھی۔ درخواست گزار  نے عدالت سے استدعا کی کہ جیل سے باہر علاج کے لیےعدالت کی اجازت  درکار  ہے اجازت دی جائے۔

 

انسداد دہشت گردی  عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاج کے لیے درخواست منظور کر تے ہوئے  جیل حکام کو ڈاکٹر یاسمین راشد کے سروسز ہسپتال میں کینسر  ٹیسٹ  کرانے کا حکم دے دیا۔

 

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق گورنر  عمر سرفراز چیمہ جناح ہاؤس حملہ سمیت نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دیگر  مقدمات میں جیل میں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.