لاہور سمیت پنجاب کے  مختلف تعلیمی  بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

65

 

لاہور: لاہور سمیت  پنجاب کے مختلف  تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیاہے ۔ انٹر بورڈ کے مطابق امتحانات میں طلبا کی کامیابی کا تناسب 48.86 اور طالبات کا 66.82 فیصد رہا۔

 

لاہور بورڈ کے مطابق  ایف اے اور ایف ایس سی کے امتحانات میں ایک لاکھ 86 ہزار 581 طلبا و طالبات نے حصہ لیا جس میں ایک لاکھ 49 ہزار طلبا و طالبات پاس ہوئے اوریوں انٹرمیڈیٹ میں کامیابی کا تناسب 58 فیصد رہا۔

 

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے مطابق امتحانات میں 99 ہزار 874 امیدواروں نے شرکت کی اور 65 ہزار 837 امیدوار کامیاب ہوئے جب کہ امتحانات میں مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 65.92 فیصد رہا۔

 

سرگودھا بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج جاری کردیے، امتحانات میں 52 ہزار 868 امیدوران نے حصہ لیا اور 33 ہزار636 امیدوار  نےکامیاب سمیٹی۔

 

 

تعلیمی بورڈ بہاولپور میں کامیابی کا تناسب 57.46 فیصد رہا۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحان میں 57 ہزار 443 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 33 ہزار 6 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

 

ڈی جی خان میں بھی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحان میں 57 ہزار  512 امیدواروں نے شرکت کی اور 38 ہزار438 امیدوارکامیاب ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.