میاں نواز شریف 21 اکتوبر کوپاکستان آئیں گے ، استقبالیہ لاہور میں دیاجائے گا، شہر،شہر ریلیوں کا انعقاد ہوگا
لاہور:ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی ہوگئی ہے۔ قائد ن لیگ 15 کے بجائے 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے ۔
اس بارے میں میاں شہباشریف کا بھی کہنا ہےکہ میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔
میاں نوازشریف کو لاہور میں استقبالیہ دیا جائے گا ۔ ملک کے مختلف علاقوں میں قائد ن لیگ کے لیے ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اسلام آباد کے بجائے لاہور آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نواز شریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے ٹاسک سونپ دیا ہے، مریم نواز استقبالی معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں اوراس کے لئے باقاعدہ انتظامات کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ نواز شریف 19 نومبر2019ء کو علاج معالجہ کے لئے لندن گئے تھے
اس حوالے سے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے باقاعدہ ٹویٹ کیا ہے اس میں میاں نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخی کی تصدیق کی گئی ہے۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا اہم بیان
معمار پاکستان اور رہبر عوام محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس تشریف لائیں گے
محسن عوام محمد نواز شریف کا وطن آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا انشاءاللہ— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 12, 2023
تبصرے بند ہیں.