طور خم بارڈر کی بندش کا چھٹا روز، ہر قسم کی آمدورفت معطل، گاڑیوں کی طویل قطاریں 

40

لنڈی کوتل : لنڈی کوتل میں طورخم سرحدی گزرگاہ کی بندش کا آج چھٹا روز ہے۔ تجارتی سرگرمیوں سمیت ہر قسم کی آمدورفت معطل رہی۔

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق طورخم سرحد کی دونوں جانب ہزاروں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

 

تاجروں نے مطالبہ کیا کہ تازہ پھل اور سبزیوں سے لدی گاڑیوں کو بارڈر پار کرنے کی اجازت دی جائے۔

 

گزشتہ روز طور خم بارڈ کھولنے کے لیے ہونے والے پاک افغان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.