اسلام آباد :پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک ڈور چینلز بحال ہوگئے ہیں اور پاکستان نے امن کے لیے تجاویز دے دی ہیں۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کی ترجیحات میں یہ بھی شامل ہے کہ بیرون ممالک نہ صرف ان ممالک بلکہ لابیز کے ساتھ جو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے میں ملوث ہیں ان تک رسائی کے رابطوں کو وسیع کیا جائے اس مقصد کیلئے بیرون ممالک ہمارے سفارتکار موثر انداز میں کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بیک چینلز کے ذریعے بھارت کو امن کیلئے کچھ تجاویز دی ہیں لیکن بھارت نے ابھی تک ان کا کوئی جواب نہیں دیا۔
تبصرے بند ہیں.