کراچی : نگراں وزیرِ داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا ہے کہ سندھ میں کسی سیاستدان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں کسی کے خلاف سیاسی زیادتی نہیں کی جا رہی، صرف نیب اور کریمنل کیسز چل رہے ہیں۔
نگراں وزیرِ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کوئی اسٹاپ لسٹ میں بھی نہیں، صوبے میں کسی کے گھر سے رقم برآمد نہیں ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سندھ میں کسی سیاستدان کے گھر چھاپہ نہیں مارا گیا۔
حارث نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ حکومت کو بدنام کرنے کے لیے افواہیں پھیلائی جا رہی ہوں۔
تبصرے بند ہیں.