پی ڈی ایم کا موقف تھا عدم اعتماد کی بجائے نیا الیکشن ہونا چاہئے، پیپلز پارٹی کا موقف تھا کہ عدم اعتماد سے حل نکلنا چاہئے:طلال چودھری

83

ن لیگی رہنما طلال چودھری کاکہنا ہےکہ پی ڈی ایم میں جو فیصلے ہوئے اتفاق رائے سے ہوئے۔ طلال چودھری نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ  پی ڈی ایم میں جو فیصلے ہوئے اتفاق رائے سے ہوئے۔

 

 

ان کاکہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا موقف تھا عدم اعتماد کی بجائے نیا الیکشن ہونا چاہئے۔پیپلز پارٹی کا موقف تھا کہ عدم اعتماد سے حل نکلنا چاہئے ۔ہم نے اصولی موقف دیا کہ پورے ملک  میں ایک ساتھ الیکشن ہونا چاہئے۔ کیا بلاول بھٹو کو نہیں پتہ تھا کہ کیا بات ہوئی ہے۔

 

 

انہوں نے  ایک سوال کے جواب میں کہاکہ لوگوں کو پتہ ہے کہ کون کتنا جمہوری ہے۔جمہوری ہونے کے ساتھ آپ کو حقیقت پسند بھی ہونا چاہئے۔ان کاکہنا تھا کہ سندھ میں ووٹ مانگنا میرا حق ہے کیا کارکردگی کا مقابلہ نہیں ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.