کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے زیراستعمال گھر سے خودکش جیکٹ ، 5 دستی بم ،دھماکا خیز مواد اور ممنوعہ اشیا برآمد ہوئیں۔
ہلاک حملہ آور پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
تبصرے بند ہیں.