بابر اعظم نے کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین کر اپنے نام کرلیا، بطور کپتان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
لاہور:قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین کر اپنے نام کرلیا، بطور کپتان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ ویرات کوہلی سے چھین کر اپنے نام کر لیا ہے۔ بابر اعظم ایشیا کپ کے دوران بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے میچ میں بطور کپتان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔
بابر اعظم نے بطور کپتان 31 اننگز میں دو ہزار رنز بنائے ہیں، ویرات کوہلی نے بطور کپتان 36 اننگز میں دو ہزار رنز بنائے تھے۔
تبصرے بند ہیں.