غیرقانونی طورپربیرون ملک جانے کی کوشش ، ایف آئی اے نے 24 افراد گرفتار کر لیے

58

 

کوئٹہ: ایف آئی اے نے بلوچستان کے ضلع گوادر سے غیرقانونی طورپربیرون ملک جانے کی کوشش کرنے کے الزام میں 24سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

 

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے کاروائی کر کےعلاقے  جیونی میں کی جس میں مزید 24افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

ذرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

 

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی جیونی سے 20سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

 

ایف آئی اے ذرائع کاکہنا ہے کہ طویل عرصے بعد ایک مرتبہ پھر لوگوں نے گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ مکران ڈویژن میں حملوں کے واقعات کے بعد کیچ اور گوادر سے لوگوں کی غیر قانونی طور پر جانے کی کوششوں میں کمی  آئی تھی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ غیر قانونی طور پربیرونی ممالک کی جانے کی کوشش کرنے والے افراد ایران میں داخلے کے بعد ترکی کے راستے یورپ جاتے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.