لاہور:چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیرترین کاکہنا ہے کہ ہم تمام دوست اکٹھے جدوجہد کے ساتھی ہیں۔ جنرل عاصم منیر کی کاروباری شخصیات سے باتیں نہایت اہم ہیں۔یہ باتیں ہونی چاہیے تھیں۔
چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیرترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام دوست اکٹھے جدوجہد کے ساتھی ہیں۔ جنرل عاصم منیر کی کاروباری شخصیات سے باتیں نہایت اہم ہیں۔یہ باتیں ہونی چاہیے تھیں۔ یہ پاکستان کی ضرورت ہے اور یہ عملی گفتگو ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ نواز شریف ایک جماعت کے قائد ہے اور ان کا واپس آنا خوش آئند ہے۔ نواز شریف کو صورتحال کا سامنا کرنا چاہئے ، ان کے آنے سے انکی پارٹی کو فائدہ ہوگا ۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ میری شخصیت بی ٹیم کی نہیں ہے ہم نے پاکستان کی بہتری کو دیکھنا ہے اس وقت پاکستان کی بہتری کیلئے فوری الیکشن کی ضرورت ہے۔ الیکشن کا برقت ہونا اور نئے ڈیٹا پر ہونا ضروری ہے پانچ سال کیلئے ایک حکومت آنی چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کی اوریجنل سوچ کے ساتھ کھڑے ہیں ہم اپنے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں تحریک انصاف کسی اور جانب چلی گئی اداروں کے درمیان کوئی ٹکرائو نہیں ہے۔ پرویز خٹک سے اچھا تعلق ہے ابھی فوری انکے ساتھ کسی اتحاد پر بات نہیں ہو سکتی جلد عوام سے رابطہ مہم شروع کریں گے ۔
میرا چینی کا پرانا کاروبار ہے ہم پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا دنیا میں چینی مہنگی ہے پچھلے سال گنے کی سپورٹ پرائس 300 تھی آئندہ سال 400 ہو گی چینی کے کاشت کا علاقہ کم ہو گیا ہے ۔آئندہ سال یہ خدشہ ہے کہ دس لاکھ ٹن چینی کی پیدوار کم ہو گی۔
تبصرے بند ہیں.