لاہور: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ سےٹیلیفونک رابطہ ہوا، سری لنکا میں پاکستان اور بھارت کے بارش سے متاثر ہونے والے میچ پر بات چیت کی گئی۔
ذکا اشرف نے جے شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ ذکاء اشرف تجویز دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں کے لیے سری لنکا میں موسم کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔
چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت میچز دوبئی میں بھی کھیلے جاسکتے ہیں ایشا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ کیا جائے ۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ ہم صورتحال پر غور کرلیتے ہیں۔
دوسری جانب ایشیا کپ کے میچز دیکھنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد کل پاکستان پہنچے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی صدر راجر بنی کے ساتھ نائب صدر راجیو شکلا پاکستان آئیں گے جبکہ ڈائریکٹربی سی سی آئی یُودھویر سنگھ،سیکرٹری ٹو نائب صدر محمداکرم بھی بھارتی وفد میں شامل ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ایشیا کپ کے میچز کی منتقلی کا فیصلہ اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں کرنے کا امکان ہے۔
تبصرے بند ہیں.