مظفر آباد: کار دریائے نیلم میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، 1 زخمی

103

 

مظفر آباد:  آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے نواحی علاقے  چھون میں گزشتہ رات بارش کے باعث سڑک سے پھسل کر کار  دریائے نیلم میں جا گری۔ گاڑی میں سوار 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

 

پولیس حکام کے مطابق کارمظفرآباد سے گاؤں جھینگ جارہی تھی کہ رات کے وقت شدید بارش کے دوران سڑک پر پھسلن کے باعث سیکڑوں فٹ نیچے دریائے نیلم میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رات کا وقت ہونے کی وجہ سے کسی کو پتہ نہیں چل سکا، کار کو صبح مقامی لوگوں نے دریا میں گرا ہوا دیکھا۔ مقامی لوگوں اور ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے ایک خاتون کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور تین مرد شامل ہیں کہ لاشوں کو نکال کر آبائی گاؤں جھینگ روانہ کر دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.