قانون سے نہ بھاگےہیں نہ بھاگیں گے، مرتے دم تک عمران خان کیساتھ گھڑا رہوں گا: حلیم عادل شیخ

56

کراچی:  رہنما پاکستان تحریک انصاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ قانون سے نہ پہلے بھاگے ہیں نہ ہی اب بھاگیں گے، میں  آخری سانس تک پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

 

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میری گرفتاری توہین عدالت ہے، کچے میں ڈاکو آزاد ہیں اور ہمیں پکڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ ہماری کسی ادارے سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔

 

مہنگائی کے خلاف  ہڑتال پر ان کا کہنا تھا  کہ جماعت اسلامی کی ہڑتال کی مکمل سپورٹ کرتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما حلیم عادل شیخ کو 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

 

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ حلیم عادل شیخ سے تحقیقات کرنی ہیں ان کا  جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ دوسری جانب حلیم عادل کے وکیل کی جانب سے ان کی  رہائی کی استدعا کی۔

 

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

تبصرے بند ہیں.