کراچی: اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھانے کے لیے مانیٹری پالیسی کے ہنگامی اجلاس سے متعلق زیرگردش خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئےترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینک دولت پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کے بارے میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
مرکزی بینک کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کے پالیسی ریٹ سے متعلق پیش گوئی کرنا قبل از وقت ہوگا۔ صرف ایم پی سی، جو ایک آزاد قانونی ادارہ ہے، پالیسی ریٹ کے بارے میں فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔
Reports circulating in media about an emergency meeting of the Monetary Policy Committee are completely baseless. Next meeting is scheduled for Sep 14, 2023, during which the committee will assess the economic developments and take appropriate decisions.https://t.co/F60313DJAu pic.twitter.com/ajechHYlf3
— SBP (@StateBank_Pak) September 1, 2023
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم پی سی کے آئندہ اجلاس کے انعقاد کی تاریخ 14 ستمبر 2023 ہے، جس کے دوران وہ معاشی حالات کا جائزہ لے گی اور اس سلسلے میں موزوں فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ مارکیٹ میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مرکزی بینک ’ہنگامی‘ اجلاس بلا کر شرح سود میں اضافے کا اعلان کرے گا۔
تبصرے بند ہیں.