سمندری طوفان ’ایڈالیا‘ فلوریڈا سے ٹکرا گیا، 3 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

55

فلوریڈا: سمندری طوفان ’ایڈالیا‘ فلوریڈا سے ٹکرا گیا،اس کے بعد 3 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ سمندری طوفان ’ایڈالیا‘ کے امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا نے کے بعد ، 3 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

طوفان 125 میل فی گھنٹہ رفتار کی ہواؤں کے ساتھ مغربی ساحلوں سے ٹکرایا ہے۔ طوفان کے زیر اثر علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جاری ہیں، جس کے باعث ساحلی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ ساحلی علاقوں سے لوگ انخلا کر رہے ہیں، 2 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔فلوریڈا کے متاثرہ علاقوں میں سکولز بند کردیے گئے ہیں، ٹامپا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں معطل ہوچکی ہیں۔

طوفان کے باعث فلوریڈا، جارجیا اور جنوبی کیرولائنا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.