راولپنڈی: راولپنڈی ٹی چوک روات پرانے ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ہو گیا۔ ہائی ایس وین اور 22 ویلر گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جانبحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹی چوک روات میں الصبح پیش آنے والے ٹریفک حادثے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
امدادی ٹیموں نے گاڑی میں پھنسے افراد کو باہر نکالا ان میں پانچ افراد موقعہ پر ہی جانبحق ہو گئےجبکہ 6 زخمی شامل تھے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثہ ٹیوٹا ہائی ایس اور 22 ویلر گاڑی کے درمیان تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔
ترجمان کے مطابق جانبحق افراد میں ایک عورت اور چار مرد جبکہ زخمیوں میں 4 عورتیں اور 2 مرد شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.