پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس اتوار کو طلب،اہم امور پربات ہوگی

59

 

 

کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس اتوار کو کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس حوالے اراکین کمیٹی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ سے متعلق مختلف امور پر بات ہوگی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مینجمنٹ کمیٹی ممبران کو اجلاس کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔یاد رہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی جانب سے وزیر اعظم آفس کو چند روز قبل سمری بھجوائی گئی تھی جس میں ذکاء اشرف کو عہدے سے ہٹائے جانے کی سفارش کی گئی۔سمری میں کہا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر کی جانے والی تقرریوں کو ختم کیا جائے۔

سابق حکومت نے ‏5 جولائی 2023 کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی اور ذکاء اشرف کو اس کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.