ڈینگی کی شدت میں اضافہ، کیسز 800 سے تجاوز کر گئے

80

لاہور: جنوری سے اب تک پنجاب کے کل 36 اضلاع میں ڈینگی 802 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں  59 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی  ہے ۔

علی جان خان سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب  کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 70 مریض زیر علاج ہیں۔رواں سال کے دوران پنجاب کا کوئی بھی شہری ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا۔

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب  کی جانب سے دیئے گئے اعدادو شمار کے مطابق  اس سال کے شروع سے اب تک ضلع لاہور میں ڈینگی کے 266 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 27 نئے مریض سامنے آئے۔

رواں سال ملتان میں کل 127 ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز چار نئے مریض سامنے آئے۔  روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 124 مریض  رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 8 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

فیصل آباد میں رواں سال کے دوران ڈینگی کے 70 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 9 نئے مریض سامنے آئے۔

سیکرٹری ہیلتھ علی محمد جان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران گوجرانولہ میں تین اور اوکاڑہ میں ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آ ئے۔  شیخوپورہ، نارووال ، اٹک ،لیہ، خانیوال اور بھکر  میں ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

علی جان خان نے مزید بتایا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 70 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے۔   ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 40 مریض زیر علاج ہیں۔

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 2 ہزار 678  بیڈ مختص کئے گئے ہیں۔  پنجاب کے ہسپتالوں میں 50 بیڈز ڈینگی مریضوں کے زیر استعمال ہیں ۔

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔

ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

تبصرے بند ہیں.