یونان کے جنگلات میں لگی آگ چوتھے روز بھی بے قابو، 18 افراد جاں بحق

69

ایتھنز: گرم، خشک اور ہوا کے حالات نے یونان بھر میں درجنوں جنگلات میں بھڑکی آگ سب سے زیادہ شدت کے ساتھ چوتھے دن میں داخل ہو گئی ہے جسے بجھانے کے لیے 4 طیارے، 3 ہیلی کاپٹرز اور 200 سے زائد فائر فائٹرز اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن آگ پھیلتی ہی جا رہی ہے۔ آگ کے نتیجے میں جنگل سے غیر قانونی طور پر ترکیہ میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران 18 تارکین وطن بری طرح جل کر ہلاک ہوگئے۔

 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان سے متصل ترکیہ کی سرحد کے نزدیک بری طرح جلی ہوئی 18 لاشیں ملی ہیں۔ لاشیں ملنے کا مقام وہی راستہ ہے جو تارکین وطن ترکیہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

 

یونان کے جنگلات میں لگی آگ نے جنگل کے دو دیہاتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں اسکول، قبرستان اور درجنوں گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔

 

یونان کے دو جنگلات الیگزینڈروپولس اور کاوالا کے علاقے میں آتشزدگی کا آج چوتھا دن ہے۔  یونان میں جنگلات میں ہر سال موسم گرما میں تباہ کن آگ لگ جاتی ہے۔

 

موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی میں جنگلات میں آگ لگنا معمول بنتا جا رہا ہے اور اس وقت بھی امریکا اور آسٹریلیا  سمیت کئی ممالک کے جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.