بٹگرام:چیئرلفٹ میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کئی گھنٹے بعد مکمل ہوگیا ۔ تمام 8 افراد کوبحفاظت نکال لیا گیا ۔
خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ کا واقعہ ہوا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو نکالنے کا آپریشن کیاگیا۔
ابتدا میں دو بچے ریسکیو کیے گئے پھر پاک فوج نے مزید تین بچے ریسکیو کیے اب تمام آٹھ افراد کو ریسکیوکرلیاگیا ہے۔ شروع میں ہیلی کاپٹر کا استعمال کیاگیا اس کے بعد رات کا وقت ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ سے آپریشن شروع کردیا گیا ۔
پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں سکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد پھنس گئے جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔
تبصرے بند ہیں.