پی ٹی آئی میں باقی رہ جانے والے رہنماؤں کی "پریس کانفرنس” عمران خان کے مستقبل سے مشروط 

57

 

لاہور :  پی ٹی آئی میں باقی رہ جانے والے رہنماؤں کی "پریس کانفرنس” عمران خان کے مستقبل سے مشروط  کردی ہے۔ علیحدہ ہونے کی تیاری کرنے والوں نے چئیرمین تحریک انصاف کے مستقبل سے مشروط کر لیا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنماؤں کا خیال ہے کہ چیئرمین اقتدار میں پھر واپس آسکتے ہیں ۔ اس امید پر کسی سیاسی جماعت کا حصہ بننے پر وہ تذبذب کا شکار ہیں ۔آنے والے روز میں تحریک انصاف کے سیاسی مستقبل کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرینگے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلے کے نشان کے علاوہ کیا آپشن ہوسکتا ہے اس پر بھی غور جاری ہے۔  ریاض فتیانہ، ملک اختر ، سید افتخار گیلانی وغیرہ اسی مخمصے کا شکار ہیں ۔صوبائی وزیر راجہ بشارت نے بھی کچھ ایسے ہی مخمصے میں پھنسے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.