صدر مملکت نے اپنا کام کردیا تھا،   عملے نے سبوتاژ کیا ،صدر مملکت سے بات نہیں ہوئی فیکٹس پر بات نہیں کرسکتا: ڈاکٹر بابر اعوان

151

 

اسلام آباد :پی پی  رہنماڈاکٹر بابر اعوان کاکہنا ہے کہ  صدر مملکت نے اپنا کام کردیا تھا۔   عملے نے سبوتاژ کیا ہے اس پر کارروائی ہونی چاہئے۔

 

انہوں نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان کاکہنا ہے کہ صدر مملکت نے اپنا کام کردیاتھا۔ کسی عملے نے سبوتاژ کیا ہے اس پر کارروائی ہونی چاہئے۔ ساری ذمہ داری نیچے والے عملے  پر جاتی ہے۔

 

 

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  صدرنے عندیہ دیا ہےکہ انہوں نے بل کو ریجیکٹ کردیا ۔صدر مملکت سے بات نہیں ہوئی فیکٹس پر بات نہیں کرسکتا۔

 

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کی تردید کی ہے , تاہم وہ سب سیاسی رہنمائوں اور سیاسی جماعتوں کی تنقید کی زد میں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.