خیبر پختونخوا: نئی نگراں کابینہ کے 9 وزراء نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

63

 

پشاور: خیبر پختونخوا  کی نئی  نگراں کابینہ میں 9 وزراء نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس میں نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے نگراں کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔.

 

تقریب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ محمد اعظم خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس (ر) ارشاد حسین شاہ، سید عامر عبداللہ نگران کابینہ میں بحیثیت وزیر کابینہ شامل  ہو گئے۔

 

اس کے علاوہ سید مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ بھی نگراں وزراء میں شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.