نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

77

کوئٹہ:نگران وزیر اعلی بلوچستان نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ نگران وزیر اعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس بلوچستان کوئٹہ میں ہوئی۔گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے نگران وزیراعلیٰ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

 

 

علی مردان ڈومکی کا تعلق بلوچستان کے علاقے لہڑی سے ہے، وہ سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں۔علی مردان ڈومکی تحصیل ناظم لہڑی اور ضلع ناظم سبی بھی رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ علی مردان ڈومکی کے بھائی دوستن ڈومکی رکن اسمبلی اور وزیر مملکت رہ چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.