ایس ای سی پی کی بڑی کارروائی،120 غیرقانونی لون ایپس بند

44

 

کراچی :سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 120 غیرقانونی پرسنل لون ایپس کو بند کروادیاہے
۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے 120 غیرقانونی پرسنل لون ایپس بند کروا دی ہیں۔ ایس ای سی پی نےصارفین کے تحفظ کے پیش نظر گوگل اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے تعاون سےگوگل اور ایپل کے پلے سٹور پر دستیاب ، 120 غیر قانونی لون ایپس کو بند کروا دیا ہے۔

 

حال ہی میں غیر قانونی پرسنل لون ایپس کا رجحان منظر عام پر آیاجس میں صارفین کو گمراہ کن معلومات فراہم کرنے،ڈیٹا پرائیویسی کی خلاف ورزیوں، اور وصولی کے غیر موذوں طریق کار بارے میں سنگین شکایات موصول ہوئیں۔ ایس ای سی پی نے نہ صرف لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کے لیے اپنے ریگولیٹری فریم ورک کو سخت کیا بلکہ غیر مجاز اور غیر قانونی قرضوں کی ایپس کو بند کرنے کے لیے موثر اقدامات بھی کیے ہیں۔

 

ایس ای سی پی کی جانب سے موثر نگرانی اور صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے نتیجے میں ایس ای سی پی نے غیر قانونی طور پر چلنے والی 120 پرسنل لون ایپس کو فوری طور پر بلاک کرنے کے لئے گوگل اور پی ٹی اے کو رپورٹ کیا۔

تبصرے بند ہیں.