لارڈز: ورلڈ کپ کھیلنے کےلیے بین سٹوکس نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔ انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین سٹوکس نے ون ڈےکرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے ۔انگلینڈکرکٹ بورڈنے نیوزی لینڈکے خلاف ون ڈےسیریزکے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا۔
ون ڈے سکواڈ میں بین سٹوکس شامل ہیں جب کہ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر ہوں گے۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 4 ون ڈے میچز کی سیریز 8 ستمبر سے شروع ہوگی۔واضح رہے گزشتہ روز برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ بین سٹوکس نے گزشتہ سال ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی، ان کا کہنا تھا کہ وہ سارا فوکس اب ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ پر رکھنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں منعقد ہوگا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
تبصرے بند ہیں.