لاہور: لاہور کے علاقے مون مارکیٹ میں خواجہ سرا نے رکشہ ڈرائیور کی جان لے لی ۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے خواجہ سرا کو بطور سواری بٹھانے سے انکار کیا جس پر خواجہ سرا نے رکشہ ڈرائیور پر دھاوا بول دیا ۔
لڑائی جھگڑے میں خواجہ سرا نے رکشہ ڈرائیور کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس نے خواجہ سرا کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
ایس پی اقبال ٹاون عثمان ٹیپو نے بتایا کہ گرفتار خواجہ سرا کو گرفتاری کے بعد انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.