کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر چار روپے مہنگا ہو کر 300 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز 89 پیسے اضافے کیساتھ ڈالر کی قیمت 288 روپے 49 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 روپے26 پیسے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 288.49 روپے سے بڑھ کر 291.75 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔پی ایس ایکس 100 انڈیکس 54 پوائنٹس اضافے کے بعد 48 ہزار 479 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے جو کہ گزشتہ روز 48 ہزار 424 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
تبصرے بند ہیں.