مہنگائی کی شرح میں اضافہ، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 30.82 فیصد تک پہنچ گئی

46

لاہور:مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔ ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.69 فیصد کا مزید اضافہ ہوگیا

 

جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 30.82 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے میں پیاز، آلو، ٹماٹر اور کیلے بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں جبکہ کھلا دودھ، گڑ، چھوٹا اور بڑا گوشت بھی مہنگا ہوا۔

 

تبصرے بند ہیں.