اسلام آباد : پاک امریکہ تعلقات کے75 برس مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری کیاگیا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی رہائش گاہ پر تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان تھے۔ اس موقع پر تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔
امریکی سفیر نے کہا یہ ڈاک ٹکٹ دونوں ملکوں کی آزادی کی علامتوں کو نمایاں کرتا ہے، یہ ڈاک ٹکٹ دوستی کے 75 سال کا نشان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری مستقبل کی شراکت داری کے ایک وژن کو ظاہر کرتا ہے، جب ہم مل کر کام کرتے ہیں تو ہم عظیم کام انجام دے سکتے ہیں۔
سیکرٹری خارجہ اسد مجید نے کہا پاکستان امریکہ کے ساتھ دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ سات دہائیوں سے ہمارا کلیدی اقتصادی اور ترقیاتی شراکت دار رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.